سری نگر،18 اپریل:
جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پیر کی دوپہر کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق کشتواڑ میں پیر کے روز 12 بجکر9 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.4 ریکارڈ ہوئی ہے اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
بتادیں کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشا تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔ (یو این آئی)