سری نگر،18اپریل:
جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے لسجن علاقے میں پیرکی صبح غیر مقامی افراد کے درمیان کسی بات پر جھگڑا شروع ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید طورپر زخمی ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے لسجن علاقے میں غیر مقامی افراد کے درمیان کسی بات پر تو تو میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید طورپر زخمی ہوئیں جس سے علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔
زخمی خاتون کی شناخت فاطمہ کے بطور ہوئی اور اُس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ (یو این آئی)