نئی دہلی،21اپریل :
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ قومی جانچ ایجنسی این آئی اے نے ملک اور خصوصی طورپر جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرکے مرکز کی مودی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ٹالرنس کے ہدف کو حاصل کرنے میں پورا تعاون کیا ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ مودی حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے این آئی اے کو کسی بھی طرح کی اور کوئی بھی مدد دینے کےلئے پوری طرح سے پرعزم ہے۔
انہوں نے جمعرات کو یہاں این آئی اے کے یوم تاسیس پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے جڑ سے صفائے کےلئے وہاں ٹیرر فنڈنگ پر وار کرنا ضروری تھا اور این آئی اے نے یہ کردار بہترین طریقے سے اداکیا ہے۔ایجنسی نے ٹیرر فنڈنگ کے 105 معاملے درج کئے ہیں اور ان سے دہشت گردی پر لگام لگانے میں کامیابی ملی ہے۔(یواین آئی)