سری نگر،22 اپریل :
وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔
بتادیں کہ ماہ مارچ اور اپریل کے پہلے دو ہفتوں کے دوران وادی میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہو رہا تھا جس کی وجہس ے موسم بہار ہی میں موسم گرما کی گرمی محسوس کیا جا رہی تھی۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ رک رک کر ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں موسم مہں بتدریج بہتری متوقع ہے تاہم 25 اپریل تک موسم ابر آلود رہنے کا ہی امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں پلکی بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران10.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران15.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔(یو این آئی)