سرینگر،22اپریل:
سرینگر کے خانیار علاقے سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ ناتش شکیل وانی 16 اپریل کی دوپہر کام کی غرض سے گھر سے نکلا تھا، تب سے واپس نہیں آیا۔ گھر والوں نے نوجوان سے واپس آنے کی اپیل کی ہے۔
خانیار کا 17 سالہ نوجوان لاپتہ، اہل خانہ کی گھر واپسی کی اپیلناتش شکیل کے گھر میں اس وقت غم کا ماحول ہے۔ لواحقین کے مطابق نتیش کی گمشدگی کے بعد اس کی والدہ کا رو رو کے برا حال ہے۔ اہل خانہ نے ناتش سے گھر واپس آنے کی اپیل کی۔ وہ اس کی جدائی برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔
لواحقین نے عاجزانہ انداز میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کے بیٹے کے بارے میں کوئی بھی جانکاری ہے تو وہ فوری طور پر انہیں اطلاع دیں یا پھر ناتش کو گھر پہنچا دیں۔