سری نگر،23 اپریل :
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں جنگجوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والا ریلوے پروٹیکشن فورس ( آر پی ایف) افسر چھ دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہفتے کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے کاکہ پورہ میں پیر کے روز اپنے ساتھی کے ساتھ پستول بردار جنگجوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والا آر پی ایف سب انسپکٹر دیو راج ہفتے کی صبح یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
بتادیں کہ کاکہ پورہ پلوامہ میں 18 اپریل کو ہونے والے اس حملے میں آر پی ایف کے ایک اور اہلکار کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی جس کی شناخت سریندر سنگھ کے بطور ہوئی تھی۔
پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔(یو این آئی)