سری نگر،23 اپریل :
سری نگر کے نمچہ بل علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم نصف درجن رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نچہ بل سری نگر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب بارہ بجے ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس، پولیس اور مقامی لوگوں نے انتہائی مشقت کرکے آگ کو قابو میں کر لیا لیکن کم سے کم چھ رہائشی مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہ بچا سکے۔
خاکستر شدہ مکانوں کے مالکان محمد رفیق میر، اویس احمد میر، محمد اشرف میر، جلال الدین ڈار،محمد رفیق ترمبو، پروین بانو اور وسیم احمد ڈار ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی شروع کی ہے۔
بتادیں کہ وادی میں سڑک حادثات کی طرح آگ لگنے کی وارداتوں کا رونما ہونا بھی اب ایک معمول سا بن گیا ہے جس سےلوگوں میں تشویش پایا جا رہا ہے۔
پانچ روز قبل ہی سری نگر کے ہی گوجوارہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران ایک مسجد شریف، دو شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزلیں اور ایک مکان خاکستر ہوا۔(یو این آئی)