• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

اونتی پورہ میں ہائبیرڈ ملی ٹینٹ ساتھی سمیت گرفتار

بارہ مولہ میں ممنوع تنظیم کے نام پر چندہ جمع کرنے والا شخص بھی گرفتار

Online Editor by Online Editor
2022-04-25
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
پلوامہ میں لشکر کا ماڈیول تباہ، 6 جنگجواعانت کار گرفتار: پولیس
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر 25 اپریل:
جموں وکشمیر پولیس نے اونتی پورہ میں ’’ہابئیرڈ ‘‘ملی ٹینٹ اور اْس کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ بارہ مولہ میں کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے نام پر چندہ جمع کرنے کی پادائش میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 50 آر آر، 110 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے رائیس احمد میر ولد عبدالرشید میر ساکن چند ہارا نامی نوجوان کو پستول اوردوسرے قابل اعتراض مواد سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار نوجوان نے بتایا کہ لشکر جنگجو حاجی (کوڈ نام ) نے اْس سے پستول دیا اور پانپور قصبے میں کم از کم دو غیر مقامی مزدوروں کو مارنے کا کام سونپا۔ترجمان کے مطابق رائیس کو دو غیر مقامی مزدوروں کو مارنے کے عوض لشکر طیبہ میں باضابط طورپر شامل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ رائیس میر نے اپنے ایک دوست شاکر حمید بٹ ولد عبدالحمید بٹ ساکن آلوچی باغ سانبورہ سے مدد طلب کی اور موٹرسائیکل بھی مانگی تاکہ ہدف کی نشاندہی کے بعد دہشت گردی کے اس واقعے کو انجام دیا جاسکے۔
ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف ہابئیرڈ ملی ٹینٹ اور اْس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا بلکہ جنگجووں کی منصوبہ بندی کو بھی ناکام بنایا گیا۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 43/2022 کے تحت پانپور پولیس تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔دریں اثنا بارہ مولہ پولیس نے ممنوع تنظیم جماعت اسلامی کے نام پر چندہ جمع کرنے کی پادائش میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بارہ مولہ پولیس ، 46 آر آر نے محمد امین گنائی ولد علی محمد ساکن مائیکرو کالونی کانلی باغ بارہ مولہ کو اْس وقت گرفتار کیا جب وہ موٹر سائیکل زیر نمبر JK05G-7856 پر کئی جارہا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کے قبضے سے جماعت اسلامی کا ایک رسید بک ، موبائیل فون ، نقدی پندرہ ہزار نو سو روپیہ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کے گھرکی بھی تلاشی لی گئی اور وہاں سے جموں وکشمیر بینک کے دو پاس بک ، جے کے بینک چیک بک اور جماعت اسلامی کی بک لیٹ کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس نے معاملے کی متعلق ایف آئی آر زیر نمبر 68/2022 کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو آگاہ کریں تاکہ خرمن امن میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔یو این آئی

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

عادل منظور شاہ: وادی کشمیر کے ہونہار گلو کار

Next Post

پٹن حادثے میں سرپنچ از جان دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ زخمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
کولگام میں 34 سالہ جوان کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا

پٹن حادثے میں سرپنچ از جان دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan