سری نگر 25 اپریل:
شمالی ضلع بارہ مولہ کے رینزی پٹن علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں سرپنچ کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت مزید چھ زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر کو رینزی پٹن
علاقے میں ایس آر ٹی سی گاڑی اور ٹپر کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے گاڑی میں سوار سات افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے سرپنچ کو مردہ قرار دیا۔
متوفی سرپنچ کی شناخت فیاض احمد بٹ ولد صمد بٹ ساکن گلگام کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے۔حادثے میں زخمی ہوئے شہریوں کی شناخت حقیقت شاہ ولد عبدالقیوم ، عبدالقیوم شاہ ولد الہ الدین ساکن گگلوسہ کپواڑہ ، کانسٹیبل عبدالحمید بٹ ولد عبدل جبار، عبدالجبار لون ولد عبدالرحیم لون ساکن شیر وانی پورہ بارہ مولہ ، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد اقبال شیخ ولد غلام محی الدین، عبدالحد خان ولد ولی محمد خان ساکن ناتنوسہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کے متعلق کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔یو این آئی