سری نگر،29 اپریل:
سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس اے اور یو اے پی اے جیسے قوانین کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے جموں و کشمیر کے جیل خانے قیدیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جیل خانوں میں جگہ کم پڑنا جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کی عکاس ہے۔
موصوف سینئر لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’پی ایس اے اور یو اے پی اے جیسے قوانین کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے جموں وکشمیر کے جیل خانے بھرے ہوئے ہیں جیل خانوں میں جگہ کم پڑنا شدید وسنگین صورتحال کی عکاس ہے‘۔
ان ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’مصنوعی طور پر قائم کیا جانے والا امن ناپائیدار ہے سیاسی قیدیوں کو رہا کریں اور ایسے قوانین نافذ کرکے اختلاف رائے کو خاموش کرنا بند کریں‘۔ (یو این آئی)