جموں،29 اپریل :
فوج نے ضلع راجوری کے ترکنڈی علاقے میں لائن آف کنٹرول پر آگے کی طرف پیش قدمی کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے ترکنڈی علاقے میں ایل او سی پر سرحد کے اس پار کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مبینہ طور پر آگے کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعیبات فوج کی گھبیر بٹالین کے مستعد اہلکاروں نے اس شخص کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ شخص کو پولیس کے سپرد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس شخص سے سرحد پر گھومنے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔(یو این آئی)