سری نگر،7 مئی :
سری نگر کے ڈاکٹر علی جان روڈ پر ہفتے کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے ایک پولیس اہلکار پر گولیاں بر سائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ڈاکٹر علی جان روڈ پر آیوا برج کے نزدیک ہفتے کی صبح جنگجوؤں نے موٹر سائیکل پر سوار ایک پولیس اہلکار پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی اہلکار کی شناخت غلام حسن ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکن دنوار عید گاہ کے بطور ہوئی ہے جو محکمے میں ڈرائیور کی حیثیت سے تعینات ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکار کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔(یو این آئی)