سری نگر،10 مئی:
جموں وکشمیرکی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بمنہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ٹی آر ایف (لشکر طیبہ ) سے وابستہ چار ہابئیرڈ ملی ٹینٹوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے شہر سری نگر کے بمنہ علاقے سے چار ہابئیرڈ ملی ٹینٹوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان شہر سری نگر میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی فراق میں تھے تاہم سیکورٹی فورسز نے جنگجووں کے عزائم کو ناکام بنا کر اُنہیں عین موقع پر گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار جنگجو ٹی آر ایف (لشکر طیبہ ) سے وابستہ ہے اور اُن کے قبضے سے چار پستول اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ (یو این آئی)