سری نگر،10 مئی:
جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں2 جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ہےجبکہ آپریشن جاری ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اننت ناگ کے ڈورو علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران ایک جنگجو مارا گیا۔
اُن کے مطابق مہلوک جنگجو کی شناخت اور اُس کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقے میں مزید دو جنگجو موجود ہو سکتے ہیں جنہیں مار گرانے کی خاطر اضافی کمک کو طلب کیا گیا ہے۔(یو این آئی)