سری نگر 13مئی:
جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے برار (آرہگام ) علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بانڈی پورہ کے برار (آرہگام ) علاقےکو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشتبہ مقام کی اورپیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔اْن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو طرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہوسکتے ہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔