جموں،13 مئی:
جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے کٹرا علاقے میں جمعے کے روز ایک بس میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد کی مت واقع ہوئی جبکہ 22 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کے کٹرا علاقے میں جمعے کے روز یاتریوں سے بھری ایک گاڑی زیر نمبر JK14/1831 سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی پوری گاڑی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس بھیانک واردات کے دوران بس میں موجود تین سے چار یاتریوں کی موت واقع ہوئی جبکہ 22 کے قریب زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
دریں اثنا اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ فارینسک ٹیموں کو جائے موقع کی اور روانہ کیا گیا ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ گاڑی سے کیسے آگ نمودا رہوئی۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کٹرا واقعے پر رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ (یو این آئی)