سری نگر،13 مئی:
جموں و کشمیر حکومت نے مبینہ طور پر جنگجوؤں کے ساتھ روابط ہونے کے پاداش میں کشمیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر اور ایک پولیس کانسٹیبل سمیت تین سرکاری ملازموں کو نوکریوں سے برخاست کر دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے مبینہ طور پر جنگجوؤں کے ساتھ روابط ہونے اور مختلف جنگجو تنظیموں کے لئے معاونین کے طور کام کرنے کے الزام میں تین سرکاری ملازموں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا۔
جن ملازموں کو نوکریوں سے بر خاست کر دیا گیا ہے۔ ان میں کشمیر یونیورسٹی میں کمسٹری مضمون کے پروفیسر الطاف حسین پنڈت ولد غلام حسن پنڈت ساکن سوپور بارہمولہ، سلیکشن گریڈ پولیس کانسٹبل غلام رسول ملک ولد غلام مصطفیٰ ملک ساکن براتھ ڈوڈہ اور محکمہ تعلیم کا ایک استاد محمد مقبول حجام ساکن گنگہ بگ لولاب حال سوگام لولاب شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین ہند کے دفعہ311 کے تحت مقدمات کی جانچ اور سفارش کرنے والی نامزد کمیٹی نے ان تین سرکاری ملازموں کی ملازمت سے بر طرف کر نے کی سفارش کی ہے۔برف طرف شدہ ملازمین حکومتی فیصلے کا عدالت میں چلینج کر سکتے ہیں۔یو این آئی