سری نگر،13 مئی :
سرحدی ضلع کپواڑہ کے کیگام علاقے میں جمعے کے روز ٹرنچ کی صفائی کے دوران باپ بیٹے سمیت 4 افراد از جان ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے کیگام کنڈی گاوں میں جمعے بعد سہ پہر اُس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب ٹرنچ کی صفائی کے دوران چار افراد بے ہوش ہو گئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں اور پولیس نے چاروں کو 168ملٹری ہسپتال درگمولہ پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے چاروں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت نذیر احمد ماگرے، عبدالغنی ماگرے ، لطیف احمد ماگرے ، اُبید احمد ماگرے کے بطور ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ محمد یونس ساکن کہری بل اننت ناگ نامی نوجوان کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔(یو این آئی)