سرینگر، مئی13:
اپنی پارٹی صدر سید محمد الطا ف بخاری نے جمعہ کو پلوامہ میں پیش آئے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں جنگجوو ¿ں نے پولیس کانسٹیبل ریاض احمد ٹھوکر کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری کی سلسلہ وار ہلاکتیں تشویش کن امر ہے ، معصوم کشمیریوں کا اِس طرح خون بہانا ایک وحشیانہ فعل ہے جس کی بلا امتیاز مذمت کی جانی چاہیے۔
]انہوں نے یہاں جاری ایک مذمتی بیان میں کہاکہ” اِس طرح کے واقعات میں نوجوانوں قیمتی جانوںکا ضیاع افسوس ناک ہے۔ سلسلہ وار ٹارگٹ حملوں نے کشمیری عوام میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے ۔ ایک کشمیری کو دوسرے کشمیری کیخلاف کھڑا دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے مقتول پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمدردی کے الفاظ اس وحشیانہ فعل کو جواز فراہم کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ قتل وغارت سے کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں، اِس سے صرف لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے جوکہ پہلے ہی گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں۔کسی بھی مہذب معاشرے میں اِس طرح کے انسانیت سو ز واقعات کی کوئی جگہ نہیں۔قتل وغارت کے اِس سلسلہ کو ہمیشہ کے لئے بند کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کرئہ ارض کے اِس حصہ پر بھی دیر پا قیام امن قائم ہوسکے اور لوگ پرسکون زندگی جئیں۔