سری نگر،14 مئی:
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعے کی شام دیر گئے گاڑی کے ٹکر سے ایک شخص از جان ہوگیا۔تاہم مہلوک کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کل شام کسی نے مہلوک کو باہر بلایا لیکن وہ دیر گئے تک واپس نہیں لوٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں مقامی لوگوں نے اس کو نزدیک ہی سڑک پر خون میں لت پت دیکھا۔مہلوک یا مقتول کی شناخت فاروق احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ ساکن کھیری گنڈ چاڈورہ کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ شخص کوعلاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال ناگام پہنچایا گیا لیکن وہ ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔اہلخانہ نے حکام سے واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔دریں اثنا گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات کی جاری ہیں کہ ا?یا نیہ سڑک ھادثہ ہے یا قتل ہے۔یو این آئی