سری نگر،17 مئی:
کشمیر پولیس نے سری نگر کے ملہ باغ صورہ علاقے میں ایک کمسن لڑکی کو مبینہ طورپر اغوا کرنے اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں ایک نابالغ سمیت تین افراد کو گرفتار کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سری نگر ضلع کے صورہ ملہ باغ علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کو مبینہ طور اغوا اور جنسی زیادتی کے الزام میں نابالغ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔اْن کے مطابق کمسن لڑکی کو حضرت بل علاقے سے اغوا کیا گیا اور اس سے ملزمان ملہ باغ لے آئے۔پولیس نے اس حوالے سے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔یو این آئی