سرینگر،19مئی:
بارہمولہ پولیس نے دیوان باغ علاقے میں شراب کی دکان پر ہوئے گرینیڈ حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے معاملے کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بارہمولہ پولیس نے 04 عسکریت پسند اور لشکر طیبہ کا ایک ساتھی گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے 5 پستول، 23 گرنیڈ اوردھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
واضح رہے بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں کی تلاشی لی جب کہ پورے ضلع میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پوچھ تاچھ کی خاطر تین افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ جس جگہ پر شراب کی دکان ہے، اسی کے پاس ایس ایس پی بارہمولہ اور ڈی آئی جی کے دفاتر بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع بھر میں ناکوں کا جال بچھایا ہے تاکہ حملہ آوروں کو پکڑا جا سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بارہمولہ کے کانلی باغ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
بارہمولہ گرینیڈ حملے سے متعلق ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ سکوٹی پر برقع پوش سمیت دو افراد سوار ہیں۔