جموں،19 مئی :
جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر شیشون کٹھوعہ کے نزدیک ایک نجی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر شیشون کے نزدیک ایک کار زیر نمبر DL8CAA-5714کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے دو زخمیوں کو مردہ قرار دیا جبکہ تین دیگر کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
مہلوکین کی شناخت 36 سالہ نیہا شرما زوجہ ورن سنگھ ساکن گنگیال اور اُس کے دو سال بیٹے ریڈی شرما کے بطور ہوئی ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ورن شرما ولد تارا چند شرما ، ترشا شرما اور سونینا شرما کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔(یو این آئی)