جموں،19 مئی:
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے ساتھ لگنے والے جنگل میں لگی بھیانک آگ سے بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پونچھ کے منکوٹ مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ لگنے والے جنگل میں آگ نمودار ہوئی جس نے ایک وسیع العریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آگ سے سرسبز سونے کو شدید نقصان پہنچا ہے ، اگر چہ مختلف سیکٹروں میں لگی آگ پر قابو پایا گیا تاہم زیر زمین بارودی سرنگیں پھٹنے سے لوگ خوفزدہ ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پچھلے دو تین دنوں سے پولیس ، فوج اور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کی ٹیمیں آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے جس دوران کئی ایک کو چوٹ بھی آئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فوجی اہلکار جہاں ایک طرف آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں وہیں جنگجووں کی طرف سے جنگل میں آتشزدگی کی آڑ میں دراندازی کرنے کی کوششوں پر بھی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں۔ (یو این آئی)