جموں،20 مئی :
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ایک گاوں میں جمعے کی صبح آسمانی بجلی گرنے سے ایک 34 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے تحصیل منڈی کے سٹیلا سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اپنے گھر میں موبائل چارج لگا رہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت ارشاد احمد ولد جلال الدین کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ متوفی کی لاش کو قانونی و طبی کارروائیوں کے بعد لواحقین کے سپرد کیا گیا۔