سری نگر، 21 مئی:
سری نگر جموں شاہراہ پر خونی نالہ کے نزدیک ٹنل ڈہہ جانے کے نتیجے میں ملبے کے نیچے دفن دس مزدوروں کی لاشوں کو باز یا ب کرنے کی خاطر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کے روز ریسکیو ٹیم نے 4 لاشیں برآمد کی ۔
ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت السلام نے بتایا کہ ملبے سے ابھی تک 4 لاشیں برآمد کی گئی جن کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر زیر تعمیر ٹنل گرنے کے بعد ملبے کے نیچے پھنسے مزدوروں کو نکالنے کی خاطر سنیچر کی صبح کو آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس ، فوج ، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔(یو این آئی)