سری نگر، 24 مئی :
جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولہ کے رفیع آباد علاقے میں منگل کی شام سومو اور موٹر سائیکل کے درمیان زور دا رٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی از جان ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹریک پورہ رفیع آباد بارہ مولہ میں منگل کی شام موٹر سائیکل اور سومو کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے تین افراد خون میں لت پت ہوئے ۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دیا۔
مہلوکین کی شناخت اعجاز احمد خان ولد منظور احمد خان ساکن خانموہ رفیع آباد اور دانش نبی شیخ ولد غلام نبی شیخ ساکن پتوسہ رفیع آباد کے بطور ہوئی ہے ۔
حادثے میں زخمی ہوئے نوجوان کی پہچان عادل احمد بٹ ولد غلام احمد بٹ کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔(یو این آئی)