جموں،25؍مئی:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج B.Sc کے پانچویں اورچھٹی بیچ کے ایس ایم وی ڈی یو کے ماتریکا آڈیٹوریم میں شری ماتا ویشنو دیوی کالج آف نرسنگ ( ایس ایم وِی ڈی سی او این ) کے نرسنگ طلباکی لیمپ لائٹنگ اور حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ۔
اِس موقعہ پر بلیشور رائے ، ڈاکٹر نیلم سرین ، سریش کما رشرما( ریٹائرڈ ) جج، رگھو کے مہتا ، شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے اراکین اور ڈاکٹر رویندر کمار سِنہا ، وائس چانسلر ایس ایم وی ڈی یو موجود تھے جنہوں نے ایس ایم وی دی سی او این کے چوتھے سالانہ دِن کی تقریب کا بھی اہتمام کیا۔
اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنرنے شری ماتا ویشنودیوی نارائنا سپر سپیشلٹی ہسپتال پہنچنے پر جدید ترین طبی آلات سے لیس ہسپتال کے 45 بستروں پر مشتمل ایک نئے جنرل وارڈ کا اِفتتاح کیا اور اِس سہولیت کو عوام کے لئے وقف کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایم وِی ڈی سی او این کی لیمپ لائٹنگ تقریب میں اَپنے خطاب کے دوران نئے سفر پر نکلنے والے طلباء کو مبارک باد دی اور ان پر زو ردیا کہ وہ لگن اور شفقت سے معیار ِ زندگی اور دیکھ ریکھ کے معیار کو بہتر بنائیں۔
اُنہوں نے کہا کہ نرسنگ سٹاف ہیلتھ کیئر کے شعبے میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ احتیاطی ، تشخیصی او رعلاج معالجے کی خدمات میں مختلف سطحوں کی دیکھ ریکھ فراہم کرنے کے لئے اَچھی طرح سے تربیت یافتہ ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں صحت شعبے کو تبدیل کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین برسوں میں ہم نے لوگوں کو صحت کے تحفظ اور فروغ کے لئے طبی تعلیم اور تربیت کے لئے خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہماری یہ مسلسل کوشش ہے کہ ہر شہری کو سستی ہیلتھ کیئر کو یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ صحت شعبے کے لئے بجٹ میں مختص رقم میں غیر معمولی اِضافے کے علاوہ حکومت نے دیہی علاقوں میں ہیلتھ کیئر میں عدم مساوات کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہاکہ لائٹنگ اور حلف برداری کی تقریب جدید نرسنگ کے بانی ’’ فلور ینس نائنگیل ‘‘ کو ایک بہترین خراجِ عقیدت ہے اور اِس موقعہ پر کالج آف نرسنگ کی اِنتظامیہ ، فیکلٹی اور عملے کو مبارک باد دی۔
اُنہوں نے جموںوکشمیر میں ہیلتھ کیئر کے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کو تیار کرنے کے لئے مخلصانہ کوششیں کرنے پر وزیر اعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگ کئی دہائیوں سے بنیادی صحت سہولیات سے محروم تھے۔ دو ایمز ، دو کینسر اِنسٹی چیوٹ ، سات نئے میڈیکل کالج ، 15نئے نرسنگ کالج اور ہزاروں صحت اور فلاح وبہبود ی مراکز کے علاوہ یونیورسل ہیلتھ اِنشورنس کوریج5لاکھ روپے تک آیوشمان بھارت۔صحت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ جموں و کشمیر میں ہیلتھ کیئرکی بہترین سہولیات موجود ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی نارائنا ہسپتال کے اِنتظام کی بھی تعریف کی تاکہ لوگوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور صحت سے فائدہ اُٹھانے والوں کے علاج کے لئے 40 بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ بنایا جائے۔
اُنہوں نے معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص دُور دراز علاقوں میں رہنے والوں کی فلاح و بہبود اور بہتر صحت کے لئے حکومت کی جانب سے اُٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر مزید روشنی ڈالی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شرائن بورڈ کی طرف سے کئے گئے بہت سے اقدامات کو بھی یاد کیا جن میں آن لائن درشن ، پرسا دکی ہوم ڈیلیوری ، کال سینٹر ، اِی لائبریری ، ہائی ٹیک ویڈیو وال ، ہیلی کاپٹر سروس ، بیٹری کار سروس ، مسافر روپ وے ٹٹوسروس ، پانی کے تحفظ اور صفائی کے اقدامات شامل ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ دُرگا بھون ، سکائی واک ، آر ایف آئی ڈی پروجیکٹ ، تھیم پارک اور شنکر آچاریہ مندر جیسے پروجیکٹ شری ماتا ویشنودیوی کے عقیدت مندوں کی یاترا کو زیادہ آسان اور یاد گار بنائیں گے ۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایم وی ڈی سی او این اور ایس ایم وی ڈی گوروکل کے بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے ولاے طلباء کو ایوارڈ پیش کئے جنہوں نے گذشتہ دو برسوں کے دوران تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کار کردگی کا مظاہر ہ کیا۔
شرائن بورڈ کے ممبر اور نرسنگ کالج کی گورننگ باڈی کے چیئر مین سریش کمار شرما ( ریٹائرڈ جج ) نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں کالج کی تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔
اِس موقعہ پر اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر سر ی ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ انشل گرگ ، بورڈ کے ایڈیشنل سی اِی او نونیت سنگھ ،ڈین فیکلٹی آف نرسنگ اور پرنسپل ایس ایم وی ڈی سی او این ڈاکٹر شائلہ کے علاوہ ڈاکٹروں ، فیکلٹی ممبران او رطلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
