سری نگر،25 مئی:
جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ہشرو چاڈورہ علاقے میں بدھ کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے ایک دوشیزہ اور دس سالہ کمسن لڑکے پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے۔گر چہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمی کی تاب نہ لاکر چل بسی ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چاڈورہ کے ہشرو علاقے میں بدھ کی شام کو مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ایک دوشیزہ جس کی شناخت امبرین اور دس سالہ لڑکے جس کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے دونوں زخمی ہوئے۔
بلاک میڈیکل آفیسر چاڈورہ ڈاکٹر دلیر نےبتایا کہ دوشیزہ کے سینے میں گولی لگی تھی جبکہ دس سالہ لڑکے کے بازو کو گولی لگی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔