سری نگر، یکم جون :
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کی صبح ضلع پولیس لائنز پر تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار کی اچانک موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کی ضلع پولیس لائنز پر تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار بدھ کی صبح قریب پونے نو بجے اچانک بے ہوش ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو شری مہاراجہ ہری ہسپتال (ایس ایم ایچ ایس) سری نگر منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایچ ایس میں ڈاکٹروں نے سی آر پی اہلکار کو مردہ قرار دیا۔
متوفی اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹبل شیو شنکر کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 182 بٹالین سے وابستہ تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں 174 سی آر پی سی کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔