سری نگر، یکم جون:
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مامت علاقے میں گذشتہ شام اس وقت ماتم کا ماحول چھا گیا جب ایک بارہ سالہ بچہ اپنے ہی گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے مامت گاؤں میں گذشتہ شام ایک بچہ اپنے ہی گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ گھر والوں نے بچے کو فوری طور ضلع ہسپتال بڈگام پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی بچے کی شناخت ریان اعجاز ولد اعجاز احمد میر کے کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا جب بچے کی لاش کو اپنے گاؤں پہنچایا گیا تو وہاں صف ماتم بچھ گیا نہ صرف بچے کے اہلخانہ و دیگر احباب و اقارب بلکہ عام لوگوں بالخصوص خواتین کو زار و قطار روتے ہوئے دیکھا گیا۔