سری نگر،3 جون :
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 9 جون تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت میں اضافہ درج ہونے کی توقع ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شام 0.4 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔