لکھنؤ:03جون(یواین آئی) کشمیر گھاٹی میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوج سماج پارٹی(بی ایس پی)صدر مایاوتی نے مرکزی حکومت سے دہشت کا ماحول جلد ختم کرنے اور خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے کورونا متاثر ہونے پر ان کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کا اظہار کیا ۔مایاوتی نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا’جموں۔کشمیر میں آئے دن بے قصور شہریوں کا قتل کیا جارہا ہے۔ ابھی حال ہی میں وہاں راجستھان کے باشندہ و بینک منیجر کا قتل کافی تکلیف دہ اور تشویش ناک ہے۔ اس سے وہاں دہشت کا ماحول ہے۔ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت ایسے خاطی افراد کے خلاف سخت کاروائی کرے
ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا’کانگریس پارٹی کی کارگزار صدر سونیا گاندھی جن کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر ہے ان کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کی قدرت سے دعا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی کے دنوں میں کشمیر گھاٹی میں مخصوص مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنا کر قتل کئے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کی صبح ایک بینک منیجر کا قتل کردیا گیا جبکہ شام کو ایک مہاجر مزدور کو گولی مار دی گئی۔