نئی دہلی، 13 جون:
پیر کی صبح 8 بجے تک گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 8084 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 4 ہزار 592 تھی جب کہ 10 کورونا سے متاثرہ مریض انتقال کر گئے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کل 4 کروڑ 26 لاکھ 57 ہزار 335 کورونا مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ موجودہ ریکوری ریٹ 98.68 فیصد ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 47 ہزار 995 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.24 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2.49 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کل 85.51 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
