• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

سائبر سیکورٹی کے بغیر ہندوستان ترقی نہیں کرسکتا: امت شاہ

Online Editor by Online Editor
2022-06-20
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
سائبر سیکورٹی کے بغیر ہندوستان ترقی نہیں کرسکتا: امت شاہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی، 20 جون:
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے سائبر سے محفوظ ہندوستان کی تعمیر بہت ضروری ہے۔ آج کے دور میں ہندوستان سائبر سیکورٹی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔
یہاں وگیان بھون میں منعقدہ سائبر سیکورٹی اور قومی سلامتی پر قومی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل سے ہندوستان ہر میدان میں آگے بڑھ رہا ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو ہر سطح تک لے جایا گیا ہے۔ وزیر اعظم کا وژن یہ ہے کہ ہر ہندوستانی کو ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے ذریعہ خود کو بااختیار بنانا چاہئے۔ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کی وجہ سے ہماری زندگیوں میں بااختیاریت اور مثبت تبدیلی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سائبر ٹکنالوجی کی وجہ سے ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی یہاں سے کلک کرتے ہیں اور حکومت کی طرف سے 130 کروڑ ہندوستانیوں کو براہ راست فائدہ کی منتقلی (ڈی بی ٹی) سبسڈی ان کے کھاتے میں پہنچ جاتی ہے۔ لیکن، اگر یہ ہماری کامیابی ہے، تو پھر ایک چیلنج بھی ہے۔
شاہ نے کہا کہ اگر سائبر سیکیورٹی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو یہ طاقت ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سائبر سیکورٹی ہندوستان کا تصور کرتا ہے تو اس کی سب سے اہم بنیاد عوامی بیداری ہے۔ ٹیکنوکریٹس حفاظتی خصوصیات پر جتنا چاہیں تحقیق کر سکتے ہیں، لیکن اگر لوگ آگاہ نہ ہوں تو اسے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سائبر اسپیس کا غلط استعمال کوئی نئی بات نہیں ہے۔ آنے والے دنوں میں ڈیٹا چوری، پورنوگرافی، آن لائن فراڈ کے کیسز بڑھنے والے ہیں۔ کیونکہ آج ملک کی 80 کروڑ آبادی اپنی آن لائن موجودگی درج کروا رہی ہے۔ سال 2025 میں اس میں تقریباً 231 فیصد کی شرح سے اضافہ ہونے والا ہے۔ کیونکہ فی جی بی ڈیٹا کی قیمت میں 96 فیصد کمی آئی ہے۔ جیسے جیسے ڈیٹا سستا ہوگا، اس تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
شاہ نے کہا کہ اگر ہم یہ سمجھیں کہ آنے والے دنوں میں سائبر سیکورٹی چیلنج کس طرح بڑھنے والا ہے، اس کو اعداد و شمار کی بنیاد پر سمجھیں کہ ملک میں پچھلے آٹھ سالوں میں 45 کروڑ نئے بینک اکاو¿نٹس کھولے گئے ہیں۔ 32 کروڑ ڈیبٹ کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کاروبار میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی آئی کے ذریعے لین دین سال 2021 تک ایک ٹریلین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔ یو پی آئی اب عالمی سطح پر چلا گیا ہے۔ یہ سنگاپور، نیپال، بھوٹان، متحدہ عرب امارات اور فرانس میں بھی قبول کیا جاتا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسی صورت حال میں قومی سلامتی کو سائبر سیکورٹی سے کس طرح جوڑا جاتا ہے اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہمیں سائبر سیکیورٹی اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

آسام کے 33 اضلاع میں سیلاب کاقہر، 42 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر

Next Post

تاپسی پنو کی فلم ’شاباش مٹھو‘ کا شاندار ٹریلر جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
تاپسی پنو کی فلم ’شاباش مٹھو‘ کا شاندار ٹریلر جاری

تاپسی پنو کی فلم ’شاباش مٹھو‘ کا شاندار ٹریلر جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan