• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

بالائی علاقوں میں بارشیں رکیں، دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں کمی متوقع

Online Editor by Online Editor
2022-06-23
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بالائی علاقوں میں بارشیں رکیں، دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں کمی متوقع
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،23جون:
جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے مسلسل بارش کے سبب ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ بارش کے سبب سرینگر جموں قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند رہی کیونکہ جگہ جگہ پر مٹی کے تودے گرنے کے واقعے پیش آئے۔ مسلسل بارش کے سبب انتظامیہ نے بدھ کے روز چھ اضلاع کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا اور لوگوں کو آبی ذخائر کے نزدیک نہ جانے کی گزارش کی۔
افسران کا کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ دنوں کے دوران مسلسل بارشوں کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور جہلم کئی علاقوں میں سیلاب کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ افسران کے مطابق پہاڑی علاقوں اور میدانی علاقوں میں بارش کے باعث جہلم سمیت ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہوگیا جس کے بعد انتظامیہ نے ’’فلڈ الارم‘‘ بجا دیا۔ وادی کے مختلف بالائی علاقوں جن میں گریز، گلمرگ کے افروٹ اور بالتل بیس کیمپ اور امرناتھ گھپا کے کئی راستوں میں برف باری بھی ہوئی ہے۔
وہیں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر شدید بارش کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے مسلسل دوسرے روز بھی بند رہی جس کی وجہ سے سیکڑوں گاڑیاں درماندہ ہو گئیں۔ ادھر مغل روڈ کو بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ کولگام پلوامہ اور بڈگام کے مختلف علاقوں میں باندھ کے ٹوٹنے سے سیلابی پانی علاقوں میں گھس گیا۔
وہیں سرینگر اوڑی رابطہ سڑک میں مٹی کے تودے گرنے سے سڑک کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے بند کر دیا گیا۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ قیصر علاقہ میں تیز پانی کی بہاؤ سے کئی علاقوں کو ملانے والے پل کو نقصان پہنچا ہے۔ پلوامہ کے اچان گاؤں میں ایک پل سیلابی پانی سے بہہ گیا جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بعد میں ضلع انتظامیہ نے پنگلینہ اور کاکا پورہ سڑک کو بند کر دیا۔
وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنگم کے قریب دریا جہلم میں پانی کی سطح شام کے وقت 21.83 فٹ ریکارڈ کی گئی، جو کہ 21 فٹ کے سیلاب کے نشان کی سطح سے چند انچ زیادہ ہے۔ وہیں سرینگر کے رام منشی باغ میں پانی کی سطح 17.47 فٹ ریکارڈ کی گئی جب کہ خطرے کی گھنٹی کی سطح 16 فٹ سے تھوڑا زیادہ ہے۔ دریں اثنا انتظامیہ نے دریاوں کے پانی کی سطح میں اضافے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو بالخصوص سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آبی ذخائر کے قریب جانے سے گریز کریں۔
محکمہ ایریگیشن اور فلڈ کنٹرول کے ایک سینیئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ”اگرچہ سیلاب جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے لیکن سب کچھ اب بھی قابو میں ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بالائی علاقوں میں بارش رک گئی ہے اور آج رات تک آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں کمی کی توقع ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سوپور، بڈگام اور تنگڈھار کے علاقوں میں نالے میں ایک چھوٹی سی شگاف پڑی ہے جہاں بحالی کا کام پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

حیرت انگیز ہندوستان

Next Post

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر تیسرے روز گاڑیوں کی آمدرفت معطل،شاہراہ پر بحالی کا کام جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر تیسرے روز گاڑیوں کی آمدرفت معطل،شاہراہ پر بحالی کا کام جاری

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر تیسرے روز گاڑیوں کی آمدرفت معطل،شاہراہ پر بحالی کا کام جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan