ہندوارہ،25جون:
پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے کہاکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی یہ دونوں پارٹیاں لوگوں کو گمراہ کرکے اقتدار میں آنے کی کوشش کررہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ کانفرنس کی زیاتیوں کی وجہ سے یاسین ملک جیسے کئی لوگوں نے بندوق اُٹھایا ہے۔
پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے ہندوارہ میں ایک پارٹی کنونشن کے دوران کہا کہ ایک چیف منسٹر کی بیٹی مجھ پر کیا الزام دے گئی، فاروق عبداللہ کا فرزندہ عمر عبداللہ مجھ پر کیا الزام دیگا ،عمر عبداللہ کب اپنی عیاشوں سے باہر آئے ۔انہوںنے کہاکہ مجھے یہ دونوں پارٹیاں کیا الزام دینگے جو خود جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہوئی زیادتی اور تباہی کے ذمہ دار ہیں۔
سجادلوں نے کہاکہ 1996سے2022تک 6ہزار لوگوں پر پی ایس اے لگایا گیا ،3ہزار لوگ مارے گئے، انہی پارٹیوں نے لوگوں کا قتل عام کرایا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ پارٹیاں مار دینے والی ہیں اور ہم مارے کھانے والے ہےں، انہیں مجھ پر الزام لگانے سے سو بار سوچنا چاہئے۔
سجادلون کاکہناتھاکہ فاروق عبداللہ مجھ پر کیا الزام لگائے گا جس نے کرکٹ سکینڈل میں40کرورڑ کھائے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کیا رشتہ تھا فاروق عبداللہ کا مرکز کے ساتھ ہمیں جیل بیج دیا خود عیاشی کررہے تھے کئی لوگوں کو پی اے ایس لگاویا افصل گورو کی پھابسی کے زمہ عمر عبداللہ خود ہے۔انہوںنے کہاکہ عمر عبداللہ کی عزت ہندوارہ میں ایک اخوانی جیسی ہے اسے بہتر وہ اخوانی ہے جس کا اپنا کوئی وجود ہے۔ سجاد لون نے کہاکہ نیشنل کانفرنس 370نہیں اقتدار کھویا ہے اور وقت آنے پر ایک ایک کا حساب لیکر ہی رہوں گا ۔(بشمولات جے کے این ایس )