کوکرناگ،27جون:
جنگلی جانوروںکے نزدیکی بستیوںمیں دن دناتے ہوئے گھوم پھرنے کے بیچ اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے کوکرناگ کے فتن اہلان جنگلاتی علاقے میں خونخواریچھ کے حملے میں ایک 65 سالہ شخص ماراگیا۔
مقامی لوگوںکاحوالہ دیتے ہوئے ذرائع نے بتایاکہ اتوار کورات دیر گئے جب 65سالہ محمد اکبر چوہان ولد محمد حسین چوہان ساکنہ اہلان گڈول گھر آرہا تھاتو راستے میں ایک خونخوار ریچھ نے اس پراچانک حملہ کردیا۔ذرائع نے بتایاکہ ریچھ کے حملے میں مذکورہ شخص اپنی جان کھوبیٹھا۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ ریچھ کے حملے میں پینسٹھ سالہ شخص کی موقعہ پرہی موت ہوئی تھی ،کیونکہ ریچھ نے اسکو چیرپھاڑ کرکے مارڈالاتھا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ 65سالہ محمد اکبر چوہان کی نعش کی صبح برآمدکرکے گھر لائی گئی۔اس دوران معلوم ہواکہ محکمہ جنگلی حیاتیات کی ایک ٹیم کومتحرک کیاگیا ،جو ریچھ کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔