اننت ناگ،27جون:
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج، وجے کمار نے پیر کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں امرناتھ یاترا سے متعلق آخری سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ آئی جی پی نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں یاترا سے متعلق حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی۔
جی او سی وکٹر فورس، آئی جی سی آر پی ایف، بی ایس ایف کے ڈی آئی ایس جی، آئی ٹی بی پی، سی آر پی ایف اور جے کے پی کے علاوہ جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع کے ایس ایس پی اور سی اوز نے میٹنگ میں شرکت کی۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے حقیقی خطرات اور جوابی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دو سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والی 43 دن کی امرناتھ جی یاترا 30 جون کو جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے کئے گئے بہترین اور مثالی انتظامات کے ساتھ شروع ہونے والی ہے۔
