سرینگر، 7 جولائی :
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے کدرا گاؤں میں جمعرات کو ایک گھر میں سلنڈر دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ تین زخمی ہو گئے، جب کہ مکان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ محمد شفیع کے گھر کے اندر ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ واقعے کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔بی ایم او بانڈی پورہ ڈاکٹر فیاض احمد نے بتایا کہ تین افراد بشمول ایک معمولی جلے ہوئے زخموں کو پی ایچ سی میں لایا گیا اور وہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے متوفی کی شناخت سجاد احمد خان ولد فیروز احمد خان (19) کے طور پر کی گئی ہے۔