سری نگر،12 جولائی:
پولیس نے دکانداروں اور درزیوں سے پولیس اور فوجی وردیوں کو عام لوگوں کو بیچنے سے اجتناب کرنے کی تاکید کی ہے۔
جموں وکشمیر پولیس نے منگل کے روز دکانداروں اور درزیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس اور فوجی وردیوں کو عام لوگوں کو بیچنے سے پرہیز کریں۔
پولیس بیان کے مطابق جس کے پاس فوج /پولیس کا شناختی کارڈ ہوں اُس کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرچہ حکم نامہ پہلے بھی جاری کیا گیا تھا لیکن اس بار اس پر سختی کے ساتھ عملدرآمد ہوگا۔
معلوم ہوا ہے کہ اگر کوئی دکاندار حکم عدولی کا مرتکب قرار پائے گا اُس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا بھی امکان ہے۔
