سری نگر،12 جولائی:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لالبازار سری نگر حملے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے حملے کے دوران شہید ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ بزدلانہ حرکت ہے اور اس فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا: ‘میں شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں ‘۔ایل جی نے حملے میں زخمی ہوئے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔
بتادیں کہ لالبازار سری نگر میں منگل کی سہ پہر کو جنگجووں نے پولیس پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس وجہ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر برسر موقع ہی از جان ہوا جبکہ ایس پی او سمیت دو اہلکارشدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ حملے میں زخمی ہوئے دو میں سے ایک کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے۔
