نئی دہلی، 12 جولائی:
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ آبادی میں اضافہ مذہب کی نہیں بلکہ ملک کی مصیبت ہے۔
منگل کو یہاں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ آبادی پر قابو پانا ذات برادری کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے ایک چیلنج ہے اور اس کے حل کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کی جانب سے آبادی پر قابو پانے کے موثر اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ان ممالک کے لوگوں کی طرف سے آبادی پر قابو پانے میں حکومتوں اور نظاموں کو مکمل تعاون دیا گیا ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ کچھ لوگ ’اللہ کی رحمت کے بہانے ان لمیٹیڈ پریشانی کے ٹھکانے بنانا چاہتے ہیں‘۔مسٹر نقوی نے کہا کہ آبادی کا دھماکہ مذہب کا نہیں بلکہ ملک کے لئے ا مسئلہ ہے۔ مذہب کو حفاظتی حصار بنا کر اس مصیبت کو بڑھانا نہ ملک کے مفاد میں ہے اور نہ ہی معاشرے کے۔
