سری نگر،13 جولائی :
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف ہلکاروں کے ہمراہ بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں چھاپے مارے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ چھاپے سنجوان جموں انکاؤنٹر کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔بتادیں کہ سال رواں کے ماہ اپریل میں ہونے والےسنجوان اس انکاؤنٹر کے دوران جیش محمد سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے جبکہ سی آئی ایس ایف کے ایک اسسٹننٹ سب انسپکٹر ایس پی پاٹل جان بحق اور دو دیگر اہلکار زخمی ہوئے تھے۔