پلوامہ،20جولائی:
: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں پُراسرار دھماکہ ہوا جس میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے پی ایچ سی ٹہاب منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ان کو مزید علاج کے لیے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سرینگر منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج ضلع پلوامہ کے تہاب علاقے میں غیر مقامی مزدور ایک مکان میں کام کررہے تھے کام کے دوران اچانک ایک دھماکہ ہوا جس میں دو غیرمقامی مزدور زخمی ہوگئے جن کی شناخت اشتیاق احمد اور رنجیت کے بطور ہوئی ہے ان دونوں کا بہار سے ہے۔ ان میں سے اشتیاق احمد نامی مزدور کی حالات تشویشناک ہے جب کہ رنجیت کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
تاہم پولیس ایک سینیئر پولیس افسر نے کہا کہ کچھ سال قبل اس علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے اور پولیس افسر کے مطابق یہاں ایک پرانا شیل موجود تھا جس کا دھماکہ ہوا جس کی زد میں دو غیرمقامی مزدور زخمی ہوگئے۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔