نئی دہلی، 20 جولائی:
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای) – مین 2022 کا دوسرا سیشن 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ ایڈمٹ کارڈ 21 جولائی کو jeemain.nta.nic.in پر جاری کیے جائیں گے۔
NTA نے ایک پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ جے ای ای – مین کا دوسرا سیشن 25 جولائی سے 6.29 لاکھ امیدواروں کے لیے تقریباً 500 شہروں میں واقع مختلف مراکز پر شروع ہونے جا رہا ہے جن میں ہندوستان سے باہر کے 17 شہر بھی شامل ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ جمعرات سے ڈاو¿ن لوڈ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل داخلہ امتحان 21 جولائی سے 30 جولائی تک ہونا تھا۔ تاہم این ٹی اے نے امتحان کی تاریخ 21 سے بڑھا کر 25 کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔
