نئی دہلی، 21 جولائی:
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک کی نو منتخب صدر دروپدی مرمو کو مبارکباد دی ہے۔راہل نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ دروپدی مرمو کو ہندوستان کے 15ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات۔
قابل ذکر ہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو کو ملک کے 15ویں صدر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ اس اعلیٰ مقام پر پہنچنے والی دوسری خاتون ہیں۔ قبائلی سماج سے آکر مرمو نے ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر پہنچ کر تاریخ رقم کی ہے۔ وہ اس عہدے تک پہنچنے والی پہلی قبائلی خاتون ہیں۔
