سری نگر،23جولائی:
جموں وکشمیر بالخصوص سری نگراورجموں شہروں میں کوروناوائرس تیزی کیساتھ پھیلتاجارہاہے ،کیونکہ دونوں شہروں میں حالیہ کچھ ہفتوں سے یومیہ مثبت معاملات میں کافی اُچھال ریکارڈکیاگیا۔مسلسل تیسرے دن بھی جموں وکشمیرمیں 500سے زیادہ مثبت کیس سامنے آئے ،جبکہ 2مریض فوت ہوئے ۔
ہفتے کی شام دستیاب سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوںکے دوران557مثبت معاملات درج ہوئے ،جن میںسے 282کیس جموں صوبے اور275کشمیروادی میں ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔شو
پیان اورریاسی کے بغیر باقی16اضلاع میں بھی نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سری نگرشہرمیں 157، جموں شہر میں 169،کٹھوعہ میں30،بارہمولہ میں42،اودھم پورمیں23،کپاورہ میں22،گاندربل ضلع میں11،بڈگام میں13،پلوامہ میں3، اننت ناگ 10،بانڈی پورہ 11،کولگام میں6،پونچھ 11،کشتواڑمیں 15،اور اجوری میں15،ڈوڈہ میں13،نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔حالیہ دنوںمیں مثبت معاملات میں تیزی آنے کے نتیجے میں فعال معاملات میں بھی اضافہ ہواہے اورہفتے کی شام فعال یاایکٹیو کیسوںکی تعداد2801تک پہنچ گئی تھی ،جن میں سے 1547مریض جموں صوبے اورباقی1254کشمیرمیں زیرطبی نگہداشت ہیں ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 557نئے کیس سامنے آنے کے بعدجموں وکشمیرمیں مارچ2020سے کورونامیں مبتلاءہونے والوںکی کل تعداد4لاکھ 59ہزار544تک پہنچ گئی ،جن میں سے 4لاکھ 51ہزار9805متاثرہ مریض شفایاب ہوئے ۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے اورکشمیرمیں ایک ایک مریض کی موت واقعہ ہونے کے بعدوبائی وائرس کی وجہ سے جموں وکشمیرمیں مرنے والوںکی کل تعداد 4763جانیں تلف ہوئیں ،جن میں سے 2426کشمیرمیں اور2337جموں صوبے میں فوت ہوئے ہیں ۔