سرینگر،29جولائی:
سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کو ایک فوجی کو حراست میں لیا گیا جب ہوائی اڈے کی سیکورٹی نے اس کے سامان سے دو گولیوں کے راؤنڈ برآمد کئے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈراپ گیٹ پر اسکریننگ کے دوران آسام رائفلز (اے آر) کے وجے پال کے سامان سے انساس رائفل کے دو راؤنڈ برآمد ہوئے جو سرینگر سے چھٹی پر جا رہا تھے۔
افسر نے بتایا کہ پال کو پوچھ گچھ کے لیے فوری طور پر حراست میں لیا گیا اور بعد میں اسے پولیس چوکی ہمہامہ کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے اسے پہلے بھی سرینگر ایر پورٹ پر اس طرح کے کئی واقعات پیش آئے، تاہم یہ سلسلہ نہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔
