جموں 29 جولائی :
ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ ( ڈی آئی پی آر ) اکشت لابرو نے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن کے سینئر افسران کے ساتھ مل کر طلباء کے رضاکاروں کی پہلی کھیپ کے ساتھ پہلا سیشن منعقد کیا ۔ جنہوں نے جموں و کشمیر کے محکمہ اطلاعات کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیلئے مواد ڈیجٹل بنانے کیلئے عوامی گوگل لنک کے ذریعے رجسٹریشن کروائی تھی ۔
رضا کاروں کا تعلق جموں ڈویژن کی مختلف یونیورسٹیوں سے ہے ، رضا کاروں نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیلئے نوجوانوں کے ذریعے نوجوانوں کیلئے ڈیجٹل مواد بنانے کیلئے جدید اور نئے دور کی تجاویز دیں ۔
اگلے ہفتے کشمیر ڈویژن کے رضاکاروں کے ساتھ بھی اسی طرح کا سیشن منعقد کیا جائے گا ۔
ڈائریکٹر انفارمیشن نے کہا کہ انفارمیشن کی ترجیح اب مواصلات کے قدامت پسند روائتی طریقہ کار سے ہٹ کر میڈیا اور مواصلات میں ڈیجٹل انقلاب کو تیزی سے قبول کرنا ہے ۔